حکومت غریب اور مستحق افراد کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں۔معروف سوشل ورکر
یورپ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت غریب اور مستحق افراد کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں۔کیونکہ مستحق افراد کی مدد کرنا دین اسلام کا اہم رکن ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح بجٹ میں ہر شعبے کیلئے فنڈز مختص ہوئے اسی طرح معذور اور بے سہارا لوگوں کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیا جائے معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت سرکاری افسران کو مراعات دینے کی بجائے غریب عوام کو خورد ونوش کی چیزوں میں اضافے کی بجائے کمی کی جائے تا کہ غریب عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔ غریب عوام کو ریلیف دینا بہت اہم اور ضروری ہے اور حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے۔
