I-SAPSکےزیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا اختتام

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع جہلم کی دو روزہ ٹرینگ ورکشاپ آج اختتام پذیر ہو گئی۔اس ٹرینگ ورکشاپ کا موضوع “Social Accountability and Participatory Budgeting”تھا۔ اور اس ورکشاپ کو انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائینسز(I-SAPS)نے ترتیب دیا تھا۔یہ ٹرینگ ورکشاپ سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور ایڈووکیٹ راجہ ذیشان اسلم سوشل موبلائزر ضلع جہلم کی زیرِ نگرانی ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اس ٹرینگ ورکشاپ میں سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع جہلم،سید اختر علی شاہ اور ڈاکٹر انوار قریشی کی علاوہ ضلع جہلم کے مختلف شعبہ جات کی خواتین وحضرات اور میڈیا کے نمائیندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر مقصود عالم نے اس ٹرینگ ورکشاپ کے شرکاء کو اس ورکشاپ کے اغراض ومقاصد اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا۔کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔وہ معاشرہ کسی بھی صورت میں ترقی نہیں کر سکتا۔جس کے باسی تعلیم کو ثانوی حیثیت دیتے ہوں انہوں نے قرآن و سنت کے حوالے دیتے ہوئے تعلیم کے حصول پر ذور دیتے ہوئے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمانِ عالیشان کا بھی ذکر کیا۔کہ حصولِ تعلیم ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کو اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے،ان کو حل کرانے،تعلیم کے لیئے مختص کیئے گئے بجٹ کی تیاری میں اور دیگر تعلیمی مسائل کے حل کے لیئے سکول کے سربراہان،متعلقہ اداروں،اور محکمہ تعلیم کے افسران سے مل کر ان تمام مسائل کے حل کے لیئے اپنی آراء اور حل کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ورکشاب کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس ورکشاپ کو انتہائی معلوماتی اور کامیاب قرار دیا۔اور کہا کہ ایسی معلوماتی ورکشاپس کا انعقاد اکثر ہوتے رہنا چاہئیے۔تا کہ تعلیم سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات عام فرد تک باہم پہنچائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں