الیکشن کمیشن تمام چیئرمینوں کو بلا کر شفاف انداز میں میئر کے الیکشن کرائے اگر ہم ہار گئے تو تسلیم کریں گے اور اگر جیت گئے تو الیکشن کمیشن معافی مانگیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان
کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقصد پہلے بھی کرپشن تھا آج بھی کرپشن ہے، کراچی کے مینڈ یٹ پر ڈاکا پڑا ور الیکشن کمیشن خا مو ش تماشا ئی بنا رہا،ہم نے الیکشن کمیشن کو کئی پیغاما ت دیے تھے کہ پی پی کی تا ر یخ دھا ند لی اور خر یدو فروخت کی ہے۔میئر کراچی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو بلدیا تی انتخا بات سے قبل اور بعد میں خط لکھا ، جو اب نہ آیا،الیکشن کمیشن میئر کراچی کا شفاف انتخا ب کرانے میں نا کا م رہا ہے،الیکشن کمیشن نا کام ہو گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ادارے عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں نا کا م ہو چکے ہیں،پیپلز پا رٹی کا مقصد میئر کے الیکشن میں کامیا بی حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ مزید کرپشن کے راستے ہموار کرنا اصل مقصد ہے، پاکستان میں عدل و انصاف کا نظام قائم ہو جائے تو کر پشن کا نظام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن تمام چیئر مینوں کو بلا کر شفاف انداز میں میئر کے الیکشن کرائے، اگر ہم ہا ر گئے تو تسلیم کریں گے اور اگر جیت گئے تو الیکشن کمیشن معا فی مانگیں، ہم نے کراچی کیلئے قر با نیاں دی ہیں،کرا چی کے لوگوں نے خدمت اور دیانت کو ووٹ دیا۔
