ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل

Spread the love

ڈاؤ یونیورسٹی پہلی بار201-250 کیٹیگری میں شامل ہوئی ہے جو قابل فخرہے۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی ایشیا کی بہترین  جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی پہلی بار 250-2021 کیٹیگری میں شامل ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں یونیورسٹی کی 201 ویں پوزیشن قابل فخر ہے۔ترجمان کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ عمدہ طبی تعلیم میں ہمارا عزم مسلمہ ہے، ڈاؤ  یونیورسٹی سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جو ورلڈرینکنگ میں شامل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں