دہشگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ اکرام الدین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران افسر سمیت 2 جوان شہید ہو گئے۔ فوج کے بہادر جوانوں میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے فالو آپ آپریشن جاری ہے یاد رہے کہ میجر ثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑیے ہے جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہے اس موقع پراکرام الدین نے اپنی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید میجر ثاقب حسین، نائیک باقر علی اور دیگر فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کی جنگ میں پوری قوم افواج پاک کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑے رہینگی
