موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر ایک اور بڑی کارروائی اسمگل شدہ چھالیا کے108 تھیلے برآمد کر لیے

Spread the love

موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر ایک اور بڑی کارروائی اسمگل شدہ چھالیا کے108 تھیلے اور Robin سگریٹ کے 20 کارٹن سمیت 43 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

ساہیوال چوہدری آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف) تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس ساہیوال کے افسران سب انسپکٹر اعجاز اشرف اور سب انسپکٹر فرمان اللہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہائی ایس وین کو مشکوک سمجھتے ھوئے گیمبراڈا کے قریب روکا ڈرائیور نے گاڑی روکتے ہی روڈ سے ملحقہ فصلوں کی طرف بھاگنے کی کوشش کی جسکو موٹر وے پولیس افسران نے پیچھا کر کے پکڑ لیا مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے چھالیا کے ایک سو آٹھ تھیلے اور سگریٹ کے 20 کارٹن برآمد کر لیے۔ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 15 ساہیوال ریاض احمد اور ایڈمن آفیسر زاھد فھیم بھی فوری موقع پر پہنچ گئے اور اپنی زیر نگرانی تمام سمگلڈ شدہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا ایک محتاط اندازے کے مطابق سمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً43لاکھ روپے ہے
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر شہباز عالم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موٹر وے پولیس افسران کی جرات مندانہ کاروائی اور کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے ریاض احمد ڈوگر اور انکی ٹیم کی فرض شناسی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں