ہڑپہ۔اورگنائزیشنل اینڈ مسلم لیگ ن ورکرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام کی آرگنائزر صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ ڈویژن ساہیوال محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی تھیں

قائد محترمہ مریم نواز صاحبہ کے اس نعرےعورت کی شراکت بدلے گی سیاست کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خواتین کو سیاسی میدان میں آگے آنا ہوگا ہم خواتین کوثابت کرنا ہے کہ میدان چاہے کوئی بھی ہو ہم کسی سے کم نہیں۔۔۔۔۔ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی امیدوار حلقہ این اے142
خواتین کا یہ جوش وجذبہ قابل دید ہے گرمی کی شدت کے باوجود یہ جم غفیر اس بات کی نوید سنا رہا ہے کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے اس کے لیے میں آنے والی تمام معزز خواتین اور سٹیج پر بیٹھی لیڈر شپ کو خوش آمدید اور شکریہ ادا کرتا یوں۔۔۔ سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی
ہڑپہ(ساہیوال آ صف ندیم ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال)
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ کے ورکرز ٹریننگ ورکشاپ کا بمقام عجوہ مارکی ہڑپہ شہر میں اہتمام کیا گیا پروگرام کی آرگنائزر صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ ڈویژن ساہیوال اور امیدوار حلقہ این اے 142محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی تھیں ورکشاپ کی مہمان خصوصی محترمہ نوشین افتخار ایم این اے پریذیڈنٹ خواتین ونگ مسلم لیگ ن پنجاب۔سینیٹر نذہت صادق پریذیڈنٹ سنٹرل پنجاب خواتین ونگ مسلم لیگ ن اس ورکرز ٹریننگ ورکشاپ میں حلقہ این اے 142سمیت ڈویژن بھر سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی چیف آرگنائزر اور امیدوار حلقہ این اے 142 محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں بلخصوص ہمارے رورل ایریاز میں خواتین کو اتنی آزادی نہیں جتنی کہ اربن ایریاز میں عورت اور مرد ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں کو مل کر چلیں گے تو گاڑی چلے گی اسی طرح سیاست میں ہم خواتین کو آگے آنا ہوگا ہماری قائد محترمہ مریم نواز صاحبہ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں انہوں نے جو فیصلے کیے اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں تنظیم سازی کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے ہمیں اپنی قائد مریم۔نواز کے اس نعرہ کو (عورت کی شراکت بدلے گی سیاست) کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خواتین کو سیاسی میدان میں آگے آنا ہوگا اورہم خواتین کوثابت کرنا ہے کہ میدان چاہے کوئی بھی ہو ہم کسی سے کم نہیں ورکرز ٹریننگ ورکشاپ سے مہمانان خصوصی MNA محترمہ نوشین افتخار صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن پنجاب۔سینیٹر محترمہ نذہت صادق پریذیڈنٹ خواتین ونگ سنٹرل پنجاب مسلم لیگ ن نے پارٹی عہدداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین الیکشن کے حوالہ سے مکمل تیار رہیں خواتین پولنگ ایجنٹ بننے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں آپ لوگ گھر گھر جا کر اپنے قائد میاّں نواز شریف میاں شہباز شریف حمزہ شہباز مریم نواز کا پیغام گھر گھر پہنچائیں خواتین مردوں سے زیادہ پارٹی کا ووٹ بنک بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں ایک عورت اپنے ماں باپ بہن بھائی شوہر کو بیٹے بیٹیوں کو قائل کرسکتی ہے الیکشن کے روز گھروں سے ووٹرز کو نکال کر ووٹ کاسٹ ہونے اور ایجنٹ کے اہم کردار جیسے معاملے پر خواتین کو بڑے ہی احسن طریقے سے سمجھایا گیا ورکرز ٹریننگ ورکشاپ میں صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن اوکاڑہ ایڈووکیٹ صائمہ رشید کی طرف سے ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئ ہال میں بیٹھی ورکرز خواتین سمیت میزبان ومہمانان خصوصی نے قراد داد کی تائید کرتے ہوئے رونما ہونے جس میں اس واقع جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئ تھی کی شدید الفاظ میں پرزور مذمت کی گئی اس موقع پر سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی نے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ خواتین کا یہ جوش وجذبہ قابل دید ہے گرمی کی شدت کے باوجود یہ جم غفیر اس بات کی نوید سنا رہا ہے کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے اس کے لیے میں آنے والی تمام معزز خواتین اور سٹیج پر بیٹھی لیڈر شپ کو خوش آمدید اور شکریہ ادا کرتا ہوں اس ورکرز ٹریننگ ورکشاپ کی قابل دید بات یہ تھی کہ اس پروگرام کے ہوسٹ الطاف سومراعرف سونو تھے جنہوں نے حال میں بیٹھی خواتین سے مسلم لیگ ن کے متعلق معلوماتی سوالات کیے اور اپنے خوبصورت انداز بیاں سے حاضرین محفل کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرپروگرام کو چار چاند لگا دیے اور خوب داد وصول کی پروگرام کے اختتام پر عائشہ ارشد خان لودھی امیدوار این اے 142 اورسابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی کی جانب سے آنے والے معزز مہمانوں کے لئے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا
