دار علی کا تبادلہ، افضل محمود بٹ آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات

Spread the love

دار علی خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان پولیس دار علی خان خٹک کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دار علی خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ افضل محمود بٹ کو آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افضل محمودبٹ پہلے پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افضل محمود بٹ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں