ترقی پانے والے افسران کو اعلی ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازت سے نوازا جا چکا ہے۔ترجمان
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی.ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجا رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.وائس ایڈمرل راجا رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔
