شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت۔انوار سیف اللہ خان

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی شہید جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔سابق وفاقی وزیر

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر سپاہی وطن عزیز پاکستان پر جان دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے اور اسکی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سمیت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی اہلکاروں اور دیگر کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں