سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔صفدر خان باغی

Spread the love

وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ اسلام آباد میں سویڈن سفارتی عملہ کو ملک بدر کیاجائے۔صوبائی رہنما کی ریلی سے خطاب

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و مسلم لیگ ق صوبائی رھنما صفدرخان باغی کی قیادت میں حرمت قرآن پاک کے تقدس کے حق میں نکالی ریلی نوتھیہ صدر کینٹ سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی تاجر برادری،مسلم لیگ ق کے کثیر تعداد میں ورکرز علماء کرام اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے ریلی میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے اس افسوناک واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا سویڈن میں سیاسی پناہ لینے والے عراقی غیر مذہب ملعون زندیک میمکا سلوان کو فلفور گرفتار کر کے عراقی حکومت کے سپرد کیا جائے یا پھر انٹرنیشنل عدالتی کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزا پھانسی دی جائے۔ ھم وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں سویڈن سفارتی عملہ کو ملک بدر کیا جائے جب تک اس سفارتی عملے کو پاکستان میں دوبارہ آنے کی اجازت نہ دی جائے ۔جب تک گستاخ ملعون میمکا سلوان کو عبرت ناک سزا پھانسی تختہ دار پر لٹکایا جائے۔صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے کہا تنام اسلامی مملکت کے سربراہان بمعہ او آئی سی اور یوٹیڈ نیشن کے سربراہ باقاعدہ قرارداد پیش کرے کے کسی بھی مزہب ، مقدس ہستیوں اور مقدس کتاب کی شان میں گستاخی نہ کی جائے جو کوئی بھی ایسی گھنونی حرکت میں ملوث یا مرتکب ھوا یا گستاخی کرے گا تو اس ملک کے ساتھ پوری دنیا سفاعتی طور پر قطع تعلق کرے اور گستاخ ملعون کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کسی کی جرت نہ ھو کہ کسی مزہب یا مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرے ۔ریلی کا انعقاد انجمن تاجران صدر اشفاق خلیل ، سرپرست اعلی سید ولید شاہ باچا , ایچ -اے -کے ویلفیئر آرگنائزیشن چیرمین آفاق ،نوتھیہ بازار جنرل سیکرٹری بلال عالم خان کے تعاون سے کیا گیا جسمیں سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و مسلم لیگ صوبائی رھنما صفدر خان باغی، صدر تاجر برادری شرافت علی مبارک , منیجنگ ڈائریکٹر مبارک زیب,شریف اللہ ، نیبر ھوڈ نوتھیہ چیرمین نور عثمان، نیبر ھوڈ نوتھیہ جدید نائب چیرمین مفتی عرفان ،امام دین, اختر گل ، ایوب خان ،سابق نوتھیہ بازار صدر احسان اللہ عرف چانے ،رحمت خان،گل وزیر،سبحان اللہ ،جہانگیر خان ،اسد اللہ جان،شمشیر خان ،حشام عثمان خان ،نواب خان،ظفر خان،تاج ولی ،نوروز,رب نواز، گل شیر، عرفان،و دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں