نو منتخب کوآرڈینیٹر برطانیہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے وفد کی تشریف آوری

Spread the love

اولڈھم(چودھری عارف پندھیر)

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے نو منتخب کوآرڈینیٹر برطانیہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے ڈربی شہر سے ایک وفد جسکی قیادت آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر راجہ واجد ، ڈربی برانچ کے صدر راجہ محمد ادریس اور کونسلر گلفراز کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پر تشریف لایا وفد کو راجہ مقصود کاکڑوی راجہ شبیر کاکڑوی اور راجہ صغیر نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بارے گفتگو کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا گیا۔ وفد میں الحاج راجہ عبد الحمید کاکڑوی،عامر محمود ،فخر ڈربی راجہ واجد،عاصم رضا، راشد علی راجہ،راجہ شبیر کاکڑوی،راجہ شکیل محمود،راجہ صغیر حسین کاکڑوی اور ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری اخلاق شامل تھے۔ کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ ڈربی شہر سے مبارکباد دینے آنے والے وفد کے ساتھ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل اور انکو حل کروانے بارے بات چیت ہوئ ۔مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال بارے انکا کہنا تھا کہ دس ماہ سے مودی سرکار نے مظلوم کشمیریوں کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے نقل و حرکت محدود ہے کشمیری قوم اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتی ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن ہم بھارت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ جب تک روح زمین پر ایک بھی کشمیری ژندہ ہے آزادی کا نعرہ گونجتا رہے گا۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی راہنما راجہ عبد الحمید کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں راجہ مقصود حسین برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو حکومت آزاد کشمیر تک پہنچا کر حل کروانے میں کردار ادا کریں گے۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ ڈربی برانچ کے صدر راجہ محمد ادریس نے کہا کہ ہم راجہ مقصود حسین کے کوآرڈینیٹر بننے پر بے حد خوش ہیں یہ انکا حق تھا پوری امید ہے کہ وہ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل اور مسئلہ کشمیر بارے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کونسلر گلفراز نواز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ برطانیہ میں بسنے والی آزاد کشمیر کی کمیونٹی کو جو مسائل آزاد کشمیر میں پیش آتے ہیں انہیں حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ شکیل محمود نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو کوآرڈینیٹر تعینات کیا ۔ ڈربی شہر سے آئے وفد نے راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو ہار پہنا کر روایتی خوشی کا اظہار کیا مہمانوں کی تواضع روایتی لاہوری کھانوں کے ساتھ عرب کی لذیذ میٹھی ڈش کنافہ اور دیسی چائے  سے کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں