


لندن رپورٹ عارف چودھری بیورو چیف
پینڈل کے مئیر محمد اسلم جوڑا کی جانب سے مئیر چیرٹیز پینڈل سائیڈ ھوسپیس اور آرمڈ سروسز سپورٹ گروپ کے لئے فنڈ ریزنگ چئیرٹی ڈنر کا اہتمام بینیز ریسٹورنٹ میں کیا گیا -کمیونٹی کی بھر پور شرکت سابق وزیر اینڈریو سٹیفنسن -مئیرز اور کونسلرز جن میں مئیر برنلے کونسلر شاہ حسین -مئیر ہینڈ برن کونسلر مائیک بوتھ -مئیر کلتھرو ڈونا -ڈپٹی مئیر ریور ویلی -مئیر ہینڈ برن کونسلر مائک بوتھ -راجہ بشارت خان -مہر فارق لالہ موسیٰ -اولڈھم کے کونسلرز عائشہ کوثر -کونسلر ظہیر علی -کونسلر عبدالواحد -کونسلر محمد یونس -کونسلر ندیم احمد لیڈر کنزیرٹیو گروپ -صوفی حاجی ریاض -کونسلر نیل بٹروتھ -سابق مئیر نواز احمد -سابق آرمی آفیسر مائیکل -غفور احمد -صغیر احمد -مختار احمد -شامل تھے – فنڈ ریزنگ میں کمیونٹی کے علاوہ ڈاکٹر سجاد کریم -مینجر موریسن نیلسن -شاھد اکبر اور کشمیر کیش اینڈ کیری اور گلوبل کیش نے بھر پور تعاون کیا -شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ مئیر پینڈل کونسلر محمد اسلم جوڑا نے اپنی مئیر تعنیاتی میں کمیونٹی کے لئے بھر خدمات انجام دیں -مئیرمحمد اسلم جوڑا جب سے مئیر بنے ہیں عوام کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں -کمیونٹی کے لوگ ان سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں -وہ مختلف چئیرٹیوں کے فنڈ ریزنگ لئے کام کرتے ہیں -اور دوسرے فلاحی کاموں میں بھی بڑہ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں شرکاء کا مزید کہنا تھا -کہ انکے اچھے کاموں کی وجہ سے آج کمیونٹی نے مئیر چیرٹیز کے لئے دل کھول کر عطیات دئیے -ھم آج کی کامیاب تقریب منعقد کرانے پر مئیر کونسلر محمد اسلم جوڑا کو مبارکباد دیتے ہیں -میزبان مئیر پینڈل محمد اسلم جوڑا نے تمام مہمانوں کا فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اکٹھی ھونے والی رقم مئیر کی طرف سے نامزد پینڈل سائیڈ ھوسپیس اور آرمڈ سروسز سپورٹ گروپ کے لئے تھی –
پینڈل کونسل مئیر چئیرٹی ڈنر اپیل میں کمیونٹی کی جانب سے دل کھول کر عطیات دینے سے مقامی سطع پر ضرورت مندوں کی بہتری کے لئے اہم اقدام اٹھائے جاتے ہیں جو صحت مند معاشرے کی جانب اہم قدم ہے
