وزیرآباد(نا مہ نگار) پریشانی،مصیبت زدہ افراد کی مشکلات میں معاونت اور انکے معاملات میں آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حالات میں واقعتاً عظیم کاخیر ہے،حکومت،نجی ادارے،پناہ گاہوں جیسے اقدامات کے ذریعے غریب مفلوک حال،مسافر،دودراز سے آنے والے مریضوں کے لواحقین کو سہولیات فراہم کرکے رب کریم کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں۔ان خیالات اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیر محمد رب نوازچدھڑ نے انجمن بہبودی مریضاں اور مسلم ہینڈز کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھنے موقع پر کیا۔اس موقع پر نعیم سلیم فیملی کے محمد سلیم چیئرمین ڈائیلسز شعبہ،علامہ محمد ابراہیم محمدی،کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز انٹر نیشنل صاحبزادہ سید ضیاء النور،ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،سعید اللہ والے،طاہر رفیق منہاس،حاجی حبیب الرحمن،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،صابر حسین بٹ،محمد اکبر بٹ،عبد الرحمن چوہدری، حافظ خاور شفیق رحمانی،عمران اسلم خان،محمد اشرف نثار،نعمت اللہ ظفر،محمد اسلم جتالہ،سیف اللہ بٹ،ڈاکٹر رضا سلطان،محمد سرور چوہان،محمد منیر جتالہانجنیئر محمد طارق،اعجاز حسین،حاجی محمد اشفاق مغل ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں دودراز سے آنیوالے مریضوں کے لواحقین کے ٹہرنے کے لئے پناہ گاہ کی اشد ضرورت تھی جو ناصر محمود اللہ والے اور صاحبزادہ سید ضیاء النور اور انکی ٹیم نے پناہ گاہ بنانے کے اقدام کی شروعات کرکے دوسرے علاقوں کے افراد مین نیک کام کی ترغیب کا آغاز کیا اللہ تعالیٰ کو انسانیت کی فلاح وبہبود کے کام پسند ہیں وہ اپنے بندوں پر انعام واکرام کی بارش اور رزق کی کشادگی فرماتا ہے۔ممتاز سماجی شخصیت عمران اسلم خان نے ناصر محمود اللہ والے کو پناہ گاہ کے لئے دولاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا۔اس موقع پر ملکی سا لمیت اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
