جہلم(اختر شاہ عارف)آج ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں م
نعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،تہمینہ گل چوہدری،فرزانہ اجمل،مسز فلک ناز سیٹھی،شاہد جلیل سیٹھی اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر ممبران و عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام مریضوں، خصوصاً ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا اور ڈاکٹر طارق مرزا کی صحت یابی کیلئے دعا،جبکہ تمام مرحومین،بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔اس کے بعد جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا۔کہ گزشتہ ماہ اس سنٹر سے 36.خواتین مستفید ہوئیں۔جن میں ایک کو الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی مہیا کی گئی۔ڈاکٹرشہزانہ امتیاز نے11-جون2023ء
کو ہونے والے میڈیکل کیمپ جو کہ جہلم کے نواحی گاؤں “جکر” میں لگنا تھا۔اس کے بارے میں بتایا کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ پروگرام نہ ہو سکا۔اور یہ میڈیکل کیمپ ملتوی کرنا پڑا۔ساتھ ہی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 15-جولائی2023ء کے بعد ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام “موٹاپا اور اس سے بچاؤ” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے لیئےجگہ اور وقت کا تعین بعد میں باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں
سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کے حوالے سے ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم فرزانہ اجمل اور دیگر مقررین نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا۔کہ حق رائے آزادی کی آڑ میں کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔کہ وہ کس کے مذہب بالخصوص مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرے۔مقررین نے کہا۔کہ قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت ہمارے دلوں میں،ہماری ارواح کی گہرائیوں میں اور ہماری شریانوں میں لہو بن کر دوڑتی ہے۔ہم اس پر کسی صورت میں بھی سمجھوتہ کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کیا۔کہ وہ اس سلسلے میں سویڈن کی حکومت سے شدید احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اس مسلئے کو اٹھائیں۔تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر شہناز شاہد اور ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔
