
جہلم(اختر شاہ عارف)آج عبدالستار ایدھی کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنے کے لیئے “سایہ ہوم”عقب دیوان سعید جی ٹی روڈ جہلم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام سی ڈی سی المرکزجہلم اور اس کی دیگر ذیلی تنظیموں ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کی مہمان خصوصی مسزکرنل(ر)خالدہ افضال تھیں۔جبکہ دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،مسز فلک ناز سیٹھی،روبینہ تبسم سابق پرنسپل مدرستہ اللبنات جہلم ،مسز فرزانہ اجمل،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،میجر(ر) زرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،پروفیسر راجہ عبد الرحمٰن جنجوعہ،راجہ خلیق الرحمٰن،قدیر احمد،محمد احمد جمیل ریجنل چیف یو بی ایل و عسکری بینک اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ سی ڈی سی المرکزجہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کے بہت سے عہدیداران وممبران شامل تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد سید اختر علی شاہ نے ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پیش کیا۔اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔”سایہ ہوم”کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ادارہ ہذا کی محترمہ افشین غفور نے کہا۔کہ سایہ ہوم میں صرف جہلم ہی کہ نہیں بلکہ حافظ آباد اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے یتیم بچے بھی داخل ہیں یہاں بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی خیال رکھا جاتا ہے ۔ان کی دینی تعلیم کے لیئے روزانہ قاری صاحب آتے ہیں۔جو ان کو قرآن پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کراتے ہیں۔جبکہ دنیاوی تعلیم کے لیئے یہ بچے شہر کے بہترین پرائیویٹ سکول”سٹی سکول” میں داخل کروائے گئے ہیں۔جہاں انہیں اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے مذید بتایا کہ وہ سائیکالوجسٹ ہیں اور اتوار کا پورا دن ان بچوں کے ساتھ گزارتی ہیں ۔اس کے بعد
عبدالستار ایدھی کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،میجر(ر) زرغون گل خان،ڈاکٹر محمد اسد مرزا(جنہیں ان کے فلاحی وسماجی کاموں کے حوالے سےجہلم کے عبد الستار کے نام سے پکارا جاتا ہے)اور مہمانِ خصوصی مسزکرنل(ر)خالدہ افضال نے عبد الستار ایدھی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔کہ عبدالستار ایدھی اپنی ذات میں ایک مکمل فلاحی ادارہ تھے ان کے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گزری۔ان کی سادگی کا یہ عالم تھا۔کہ انہوں نے کبھی بھی نئے کپڑے نہیں سلوائے۔بلکہ ان کا پیرہن اکثر مردہ اجسام سے اتارے ہوئے کپڑے ہوتے تھے۔جنہیں وہ مرمت کر کہ پہنا کرتے تھے۔انہوں نے ملک بھر میں قائم ہر ایدھی سنٹر کے باہر ایک جھولا(پنگھوڑا)
رکھوایا ہوتا تھا۔جہاں لوگ ناپسندیدہ بچے رکھ جایا کرتے تھے۔اور ان کی پرورش ایدھی سنٹر والے کیا کرتے تھے۔انہوں نے بیشمار بےنام اور بغیر حسب نسب کے بچوں کو اپنی ولدیت،اپنا نام دیا۔تاریخ اور انسانیت ان کا یہ احسان کبھی بھی نہیں اتار پائے گی۔
آخر میں کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے عبد الستار ایدھی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ خوانی کرائی۔تقریب کے اختتام پر سی ڈی سی المرکزجہلم،اس کی ذیلی تنظیموں اورڈاکٹر محمد اسد مرزا کی طرف سے “سایہ ہوم” کے بچوں میں تحائف تقسیم کیئے گئے۔جبکہ محمد احمد جمیل،روبینہ تبسم سابق پرنسپل مدرستہ اللبنات جہلم اورمسز کرنل(ر)خالدہ افضال کے طرف سے بچوں کو عیدی دی گئی۔ اور تقریب کے شرکاء نے”سایہ ہوم” میں مقیم بچوں کے ساتھ تصاویربنوائیں۔جس کے بعد یہ یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی
