اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ممبر آف سینٹ کا اظہار تعزیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ممبر آف سینٹ سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی اور کرکٹ فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ممبر آف سینٹ سینیٹر سلیم سیف اللہ نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین ایک بہترین اخلاق کے مالک تھے کرکٹ کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین
