ساہیوال آر پی او محبوب رشید کا آفس سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

(چوہدری آ صف ندیم ڈویژن بیورو چیف ساہیوال) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیا گیا جس مین انہون نے ریجنل پولیس آفس کی تمام برانچز کے ہیڈز کے ساتھ دفتری امور پر تفصیلا میٹنگ کی اور دفتری معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔دوران میٹنگ آر پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر ریجن بھر میں حکومت کی طرف سے دی گئی ایس او پیز پر من و ان عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا اور سخت ہدایات جاری کیں۔
ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر اقدامات اور بھر پور کاروائیاں جاری رکھیں۔آر پی او
انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے دفتر میں آئے تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔سائلین کی عزت و نسن کا خیال رکھیں۔ سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران سے فوری رابطہ کریں۔
ترجمان ریجنل پولیس آفس ساہیوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں