کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، وفاقی وزیر کا محافظ اور لیویز اہلکار جاں بحق

Spread the love

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے وفاقی وزیر اسرار  ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے اسٹاف کے زیر استعمال تھی، جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں.وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں