طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈاریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے کہا کہ تعلیم کی بدولت انسان بہتر سے بہتر زندگی گزار سکتا ہے کیونکہ تعلیم انسان کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اج بلندیوں پر پہنچ چکی ہے صرف تعلیم کی بدولت ہی پہنچی ہے انہوں نے کہا کہ آج جو قومیں تعلیم کے حصول سے محرومی کا شکار ہے وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی۔ کیونکہ قومیں تعلیم سے ہی بنتی ہے۔ ڈاریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بہتر معاشرہ بہتر تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ جب تک بہتر تعلیم کا حصول نہ ہو تب تک ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دینے میں کردار ادا کریں کیونکہ نوجوان نسل ملک و قوم کا مستقبل ہے۔
