ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے. ہسپتال میں مریضوں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے. ایمرجنسی یونٹ میں فرسٹ ایڈ تک میسر نہیں. ریفر ٹو پشاور معمول بن گیا ہے. اگر پیر کے دن تک ایم ایس ڈاکٹر جمشید شیرانی کا تبادلہ نہیں کیا گیا تو ہسپتال کے اندر احتجاجی کیمپ لگائیں گے. بلدیاتی نمائندگان، سیاسی و سماجی کارکنوں کی پریس کانفرنس
لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لنڈی کوتل تحصیل کے ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری، سماجی کارکنان سمیع اللہ،کلیم اللہ شینواری،قومی وطن پارٹی لنڈی کوتل چئیرمین شعور آفریدی، محمد صدیق بنوری، وی سی 17 چئیرمین حاجی شیر آفریدی و دیگر نے کہا کہ ہسپتال میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے جدید مشینری دستیاب ہیں لیکن ایم ایس جان بوجھ کر فعال بنانے میں غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اہم اقدامات سے روگردانی کررہے ہیں ایمرجنسی یونٹ میں عام انجکشن اور فرسٹ ایڈ تک میسر نہیں ہے مریض مجبوراً اپنے جیب سے تمام ادویات باہر میڈیسن مارکیٹ سے خریدتے ہیں ایم ایس نے لنڈی کوتل ہسپتال میں تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور ہسپتال کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا انہوں نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے صحت کارڈ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ لوکل پرچیز میں کسی کو کسی قسم کے میڈیسن نہیں دیئے جب کوئی پوچھے تو ان کو جعلی پرچے اور میڈیسن سٹور کاغذات دیکھاتے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہیں کہ ایم ایس کا احتساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو کٹیگری اے کا درجہ ملا ہے ڈاکٹرز اور دوسرے سٹاف کی کمی نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹرز کی تعداد اب 120 سے تجاوز کرگئے لیک ہسپتال میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئی ہسپتال کی کارکردگی کٹیگری ڈی ہسپتال کے برابر بھی نہیں ہے وسائل موجود ہونے کے باوجود بھی ایم ایس کی مبینہ نااہلیت کی وجہ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں عوام باہر سے ڈریپ خریدتے ہیں لیکن ہسپتال میں ہزاروں کی تعداد میں ڈریپ ایکسپائر ہو گئے ہیں ہسپتال کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی کارکردگی بھی صفر ہے انہوں نے بھی ہسپتال کی خراب حالات پر خاموشی اختیار کی ہے انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن ٹیم نے کئی دورے کئے وہ کیوں اپنی رپورٹ جاری نہیں کیا ایم ایس کی کرپشن اور ڈیمانڈ اور ناروا رویہ کی وجہ سے کئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے تبادلیں کروائے لیکن ڈی جی اور سیکرٹری ہیلتھ ایم ایس کے تبادلے میں تاحال ناکام یا وہ بھی ایم ایس کے ساتھ اس دھندے میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ای آئی پی پراجیکٹ کے 80 سے زائد میل نرس سے 30فیصد تنخواہیں اپنے جیب کے لئے کلرک کے ہاتھوں جیب میں ڈال دی ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پیر کے روز تک ایم ایس کا تبادلہ نہیں کیا گیا تو پھر ہسپتال کے اندر ایم ایس ٹرانسفر تک احتجاجی دھرنا دینگے اور احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے جسکی تمام تر زمہ داری پھر محکمہ صحت پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں