پنجاب حکومت کے ظالمانہ بجٹ پلان کے خلاف بلدیہ وزیرآباد کے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) پنجاب حکومت کے ظالمانہ بجٹ پلان کے خلاف بلدیہ وزیرآباد کے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا. میونسپل کمیٹی کے تمام دفاتر کی تالہ بندی کر دی گئی اور کسی آفیسر کو دفتر میں داخل نہیں ھونے دیا. میونسپل ورکرز ویلفئیر یونین کے چیئرمین جنید اقبال صدر سجاد مسیح سیکریٹری ریاست دیگر عہدیداران داود چیمہ ارسلان وڑائچ اور رانا علی کی قیادت میں تمام دفتری سٹاف ،فیلڈ سٹاف اور سینیٹری ورکرز نے بھرپور احتجاج کیا سینہ کوبی کی اور دھرنا دیا اس موقع پر یونین چئیرمین جنید اقبال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ھے ایلیٹ کلاس کی عیاشیوں کی سزا محنت کش بھگت رھے ھیں اربوں روپے کے فنڈز ذاتی آسایشوں پر خرچ کرنے کے باوجود سرکاری ملازمین کی گردن پر خنجر چلا دیا گیا ھے حکومتی مشینری میں کلیدی اھمیت کے حامل ملازمین کے الاونسز میں کٹوتی اور ظالمانہ پنشن پالیسی معاشی قتل عام کے مترادف ھے اور دو وقت کی روٹی میسر نہ ھونے پر معاشرے میں افراتفری اور کرپشن میں اضافہ ھو گا. انہوں نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں میں ملازمین کو ریلیف دیا گیا ھے مگر پنجاب میں ملازمین کے حقوق پامال کرنا کسی گہری سیاسی سازش کا حصہ معلوم ھوتا ھے انہوں نے اعلی اداروں اور حکومتی عناصر سے مطالبہ کیا ھے کہ پنجاب میں ملازمین کے حقوق کی بحالی اور تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں وگرنہ احتجاج کا سلسلہ وسیع ھونے سے سرکاری مشینری کا پہیہ جام ھو جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں