ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں الٹراساونڈ لیڈی ڈاکٹر عدم موجودگی باعث شرم اور ایڈمنسٹریشن کی ناکامی ہے

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں الٹراساونڈ لیڈی ڈاکٹر عدم موجودگی باعث شرم اور ایڈمنسٹریشن کی ناکامی ہے. محکمہ صحت ہسپتال میں زنانہ مریضوں کے لئے لیڈی الٹراساونڈ ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے. کونسلر سہیل شینواری
لنڈی کوتل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لئے ایم ایس نے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائی اب بھی ہسپتال میں فیمیل پیشنٹ چیک اپ کے لئے الٹراساونڈ میل ڈاکٹر کرتے ہیں جو ہمارے روایات کے منافی ہے اور ہسپتال ایڈمنسٹریٹر ایم ایس جمشید شیرانی کی ناکامی ہے
سہیل شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زنانہ مریضوں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے کٹیگری اے کے باوجود بھی زنانہ مریضوں کے لئے لیڈی الٹراساونڈ ڈاکٹر موجود نہیں اور نہ ہی دیگر سہولیات جو دیگر کٹیگری اے ہسپتال میں میسر ہے انہوں نے کہا کہ کٹیگری اے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باوجود فعال بی ایچ او جیسے سہولیات میسر نہیں ہیں جو محکمہ صحت اور موجودہ ایم ایس کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں