یاد رہے کہ جمعہ کے روز ادارہ شکایات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ادارہ شماریات کے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیاء میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا۔جمعہ کے روز ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردئیے۔ایک ہفتے میں 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 11اشیاء میں کمی ہوئی،اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے 19اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا۔چینی 6روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،چینی فی کلو 132روپے 7 پیسے سے بڑھا کر 138روپے 96 پیسے ہوگئی،ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 116 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔گڑ کی فی کلو قیمت میں 6روپے 99پیسے کا اضافہ ہوا،نمک 800 گرام پیکٹ ایک روپے 18پیسے مہنگا ہوا،چاول، ماچس، تازہ دودھ، دال ماش، گوشت اور آلو بھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں کیلے،ٹماٹر، پیاز،گھی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
