ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں صوبای صدر علامہ شیخ میرزا علی کے زیر صدارت منعقد ہوا

Spread the love

گلگت(سٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں صوبای صدر علامہ شیخ میرزا علی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کونسل سے مربوط تمام جماعتوں اور تنظموں کے شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام میں مختلف مکاتب فکر پر مشتمل محرم الحرام سے قبل اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ گیا گیا۔اس کانفرس میں مذہبی سییاسی اور سماجی شخصیات کو مدعو کیا جاٙئے گا جو علاقے میں امن وآمان کو فروغ اور محرم الحرام میں اتحاد بین المسلیمن کے نفاد کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ محرم کے ایام میں سوشل میڈیا کے غلط استمال اور مذیبی عقائد کے خلاف پرپیگنڈا کرنے والے عناصر پر کڑی نگرانی کی جائے اور بالخصوص نوجوان نسل پر بھاری زمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ شوشل میڈیا کی استمال ذمہ داری کے ساتھ کرنے اور اسلام کی راہ میں دی جانے والی امام حسین ؑ کی لازوال قربانیوں کی تشہیر کریں ۔اجلاس میں پاراچنار ضلع کرام میں شدید لڑائی اور بڑے پمانے پر لوگوں کی اموات حکومتی اور سیکورٹی اداروں کے بےحسی قرار دیتے ہوے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری جنگ بندی اور علمائے کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ پارہ چنار میں دیر پا امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور افغان سرحد پار سے دراندازی ملک کی سالمیت کو کمزور کرنے کی مترادف قرار دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم سے قبل مختلف مکاتب فکر کے قائدین اور ملی تنیظمات کے زمہ داروں سے ملاقات کیا جائے گا اور ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام میں مقامی عمائدین اور حکومت کے ساتھ مل کر قیام امن کے لیے اپنا کلیدی کرادر ادا کرے گی ۔ کیونکہ محرم الحرام ہمیں امن و آشتی اور بھائی چارگی کے فروغ کا درس دیتا ہے ملی یکجہتی کونسل کے عمائدین علاقے میں پائیدار امن کیلئے اپنی تمام تر توانیاں سرف کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں