وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر تعزیت کی

Spread the love

وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ 

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی  (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کے بھائی عالمگیر ترین کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ کی۔وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے گھر گئے اور ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی.وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بھی جہانگیر ترین کے گھر جاکر ان بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل جہانگیر ترین کے بھائی اور ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں