پرتگال میں پاک فوج کے حق میں ریلی، 9 مئی واقعے کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ۔

Spread the love

یاد رہے کہ ریلی کی تقریب میں مقررین نے ریاست اور پاک فوج کے ساتھ حمایت کا اعادہ کیا۔

پرتگال(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور ریلی بھی نکالی گئی۔ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال کی جانب سے معقد کی گئی ریلی کی تقریب میں مقررین نے ریاست اور پاک فوج کے ساتھ حمایت کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی نظریاتی حدوں کو چھونے کی جرات نہ کر سکے۔پروگرام کے اختتام پر منفرد ریلی نکالی گئی جس میں شاہی رکشوں پر سوار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا، ریلی لزبن کے ٹائم اسکوائر پر اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں