وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برگیڈیر(ر)بابر علاؤالدین کی وزیرآباد پریس کلب آمد ورلڈ بینک کے اشتراک سے 3 ارب روپے کے منصوبہ جات پر گفتگو

Spread the love

وزیرآباد(طارق ملک بیورو چیف) وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برگیڈیر(ر)بابر علاؤالدین کی وزیرآباد پریس کلب آمد ورلڈ بینک کے اشتراک سے 3 ارب روپے کے منصوبہ جات پر گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد شہر کے بڑے مسائل سیوریج سسٹم کی توسیع،واٹر سپلائی کی لائنوں کی از سر نو تنصیب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت درجن بھر منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مشاورت کی گئی ہے بلدیہ کی ہیوی مشینری اور سامان حفاظت کے لیے شیڈ کی تعمیر تین ماہ میں مکمل ہو جائے گی جبکہ سیوریج سسٹم سمیت شہر سے نکاسی آب کے تین بڑے نکاسی کے نالوں کی اوپن ڈرینج اور بھل صفائی کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سیالکوٹ روڈ ونجووالی کے مقام پر 55لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سڑک آر سی سی کرنے کا منصوبہ ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہو گا شہریوں کو بنیادی سہولیات پینے کاصاف،سیوریج کے نظام کی بہتری اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب میری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پرکرنل(ر) وقار انور شیخ، خواجہ محمد شعیب،وقار احمد چیمہ،میاں عمران یعقوب،صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،سرپرست اعلیٰ صابر حسین بٹ،جنرل سیکرٹری ضمیر کاظمی،شکیل اعوان،شہباز بخاری،سیف اللہ بٹ،محمد اشرف نثار،منظور حسین پھول،شیخ صلاح الدین،بابو حامد منظور،ڈاکٹر کاشف اشرف،نئیر عالم،عمر اشرف،کامران،حسنین،عابد،ذوالفقار ودیگر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال وزیرآباد،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور خانکی بیراج پر واقع پارک کے حوالہ سے مجھ تک جو شکایات آئی ہیں ان کے ازالہ کے لیے ہر امر بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے شہر میں پریس کلب کی عمارت نہ ہونا بڑا المیہ اور یہاں سے منتخب نمائندگان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ثبت کرتا ہے انہوں نے صدر پریس کلب وزیرآباد سے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد وزیرآباد کے صحافیوں کو پریس کلب کی اپنی بلڈنگ کے حوالہ سے خوشخبری دیں گے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو ایک دفعہ پھر پٹری پر چڑھا دیا سابق دور حکومت میں ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی عوام جاں چکے کہ مسلم لیگ جو اس ملک کی خالق جماعت ہے جو مسائل حل کرنا بخوبی جانتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت جلد الیکشن قائم ہے اور اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد آئینی طور پر الیکشن کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد شہر میں ہفتہ میں ایک روز عوامی مسائل کے لیے مختص کر دیا ہے کوشش ہو گی کہ اپنے عہدہ کے مطابق عوام کے لیے بہتر کام کر جاوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں