حیات آباد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سلیم سیف اللہ خان

Spread the love

سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ممبر آف سینٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ممبر آف سینٹ سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ پشاور میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ اپنے ملک کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کیے جو قابل تعریف ہے۔ممبر آف سینٹ سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی خودکش دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے اور اللہ تعالی پاکستان اور پاکستانی عوام کی حفاظت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں