اوباش کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) اوباش کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،والدہ اور نانا کے بروقت پہنچ جانے پر ملزم فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
وزیرآباد کے علاقہ روڈی کھوئی کرسچن کالونی ڈسکہ روڈ کی رہائشی 6 سالہ ہانیہ نور دختر شان گل اپنی گلی میں کھیل رہی تھی جسے کرسچن کالونی کے رہائشی شمعون مسیح نے اٹھا کر گلی سے ملحق خالی پلاٹ میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی بچی کی والدہ اور نانا کے بروقت موقع پر پہنچ جانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسے تھانہ سٹی وزیرآباد کے سیکیورٹی آفیسر عثمان عنائیت نے ٹریس کر کے پولیس ٹیم کے ہمراہ گرفتار کر لیا ملزم شمعون مسیح کے خلاف تھانہ سٹی وزیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا شہریوں نے بدبخت ملزم شمعون مسیح کو انتہائی سرعت سے حراست میں لینے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نصیر باجوہ انکی ٹیم اور سیکیورٹی آفیسر عثمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں