راولپنڈی: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد گرفتار۔

Spread the love

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دہشگردوں کے خلاف  مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں