بھارت: اپوزیشن کی 26 جماعتوں کا مودی کو ٹکر دینے کیلئے اتحاد کا اعلان۔

Spread the love

اپوزیشن کی 26 جماعتوں کے اتحاد کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بھارت میں حزب اختلاف کی 26 جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اتحاد بنالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے اس اتحادکا نعرہ ’جیتے گا بھارت‘ ہے، اس حوالے سے ان تمام جماعتوں کی ایک بڑی میٹنگ منگل کے روز بنگلورو میں ہوئی جہاں اتحاد کا اعلان کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان 26 جماعتوں نے 2019 میں لوک سبھا کے الیکشن میں 134 نشستیں حاصل کی تھیں اور مجموعی طور پر 35 فیصد ووٹ لیے تھے۔اس اتحاد کے اعلان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ آئیے ہمیں نیشنل ڈیولپمنٹ الاؤنس (این ڈی اے) کو چیلنج کرتے ہیں، کیا کوئی ہے جو ’انڈیا‘ کو چیلنج کرے؟اس موقع پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مودی بمقابلہ ‘انڈیا’ ہوگا جس میں ‘انڈیا’ میدان مار لےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں