باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت۔ڈاکٹر رابعہ نور

Spread the love

دہشتگردوں اور انتہاپسندوں نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ میں دہشتگردی تیز کر دی۔ معروف سوشل ورکر

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر ڈاکٹر رابعہ نور نے کہا کہ باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور انتہاپسندوں نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ میں دہشتگردی تیز کر دی جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی وجہ سے صوبہ بھر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ متفق و متحد ہونے سے ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن ہے۔معروف سماجی ورکر ڈاکٹر رابعہ نور نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں کیونکہ ایک انسان کا بے گناہ قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں