گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)عادل علی نے کہا کہ شہر کی صفائی اولین ترجیح ہے اور میونسپل حدود میں صفائی ستھرائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں میونسپل کارپوریشن اور GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی مہم کا کامیا بی سے آغاز کردیا ہے اور یہ مہم عوام کے تعاون سے جاری و ساری رہے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز جوٹیال ایریا میں میونسپل کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر اور ڈسٹرکٹ آپریشنل منیجرویسٹ منیجمنٹ کمپنی مجاہد علی کے ہمراہ صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں کا مقدس مہینے میں صفائی اہمیت رکھتی ہے اس سلسلے میں شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں نے صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے تاکہ مقدس مہینے میں صفائی کا خاص خیال رکھا جا سکے، انہوں نے عوام سے درخواست ہے کہ اپنا گھر، محلہ اورعلاقے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو ذمہدار شہری ثابت کرنے میں پہل کریں، کیونکہ باشعور قومیں ہمیشہ صفائی کو اہمیت دیتے ہیں اور اپنے ارد گرد ماحول کو صفا ستھرا رکھنے کیلئے صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں، کیپٹن(ر) عادل علی نے عوام الناس کے نام پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں، صفائی نصف ایمان ہے اس اپنے ایمان کو مکمل کرنے کیلئے اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ صفائی کو اولین مقام دیتے ہیں جسکی وجہ سے کامیاب ہیں، آئے ہم اپنے پیغمبر حضرت محمد ؐ کے بتائے ہوئے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے صفائی کو ایمان کا حصہ بنائیں اور نصف ایمان کو مکمل ایمان میں بدل دیں، کیونکہ آج صفائی کی جتنی اہمیت حاصل ہے اسکی مثال دینا مشکل ہے، ہر ذی شعور انسان صفائی کو اہمیت دیتا ہے یہاں صفائی ہم اپنے بدن کی ضروری ہے بلکہ ماحول کوبھی صاف ستھرا رکھنا ہے اس سے کہیں زیادہ بڑھکر معاشرے کو صاف رکھنا اہم ہے اپنے ارد گرد اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اہم زمہداری ہے، ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ متعلقہ اداروں سے ملکر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔ آج کی صفائی مہم اس سلسلے کی کڑی ہے۔ اور یہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری رہے گی
