وزیر آباد تین روز میں درجن سے زائد شہریوں کے موٹر سائیکل چرا لیے گئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد موٹر سائیکل چور گینگ نے ات مچا دی،تین روز میں درجن سے زائد شہریوں کے موٹر سائیکل چرا لیے گئے سبز منڈی سے مسلسل موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ٹھہراو نہ آ سکا وزیرآباد شہر و گردونواح میں موٹر سائیکل چور گینگ نے اندھیر نگری چوپٹ راج کی مثال قائم کر رکھی ہے موٹر سائیکل چوری کی نان سٹاپ وارداتیں جاری ہیں سبز منڈی وزیرآباد سے مسلسل پانچ روز سے پانچ موٹر سائیکل غائب جبکہ وزیرآباد کے علاقہ سکندر پورہ جلالپورہ دھونکل روڈ اور جی ٹی روڈ سے شہریوں کے سات کے قریب موٹر سائیکل چرا لیے گئے جن میں اندرون وزیرآباد کے رہائشی شہری سیٹھ مشتاق کی ڈھائی لاکھ مالیتی 125 موٹر سائیکل جی ٹی روڈ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سے چرا لی گئی،دھونکل روڈ کے رہائشی عنصر وقاص کی رہائش گاہ کے اندر واقع بیٹھک سے 70 سی سی موٹر سائیکل نامعلوم چور چرا کر لے گئے شہری اصغر کی 70 سی سی روڈ پرنس موٹرسائیکل، رزاق منہاس نامی شہری کی 125 سی سی،بلال اشفاق نامی شہری کی 70 سی سی،موٹر سائیکل محلہ سیٹھاں،نظام آباد اور دھونکل روڈ سے نامعلوم چوروں کا نوالہ بن گئیں چوری کی پے درپے وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخار احمد بٹ نے آر پی او گوجرانوالہ سے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کو بریک لگانے اور موٹر سائیکل چور گینگ کو قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں