پولیس فورسز پر خودکش حملے اور دھماکے قابل مذمت ہے۔ عبداللہ خان

Spread the love

خیبر پختونخواہ میں پولیس اور دیگر عوام کا بے گناہ قتل عام بند کریں۔سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبداللہ خان نے کہا کہ پولیس فورسز پر خودکش حملے اور دھماکے قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پولیس اور دیگر عوام کا بے گناہ قتل عام بند کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں خیبر پختون خواہ پولیس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے پولیس ہماری محافظ ہے پولیس کے ساتھ اچھا روایہ اختیار کرنا ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے جب تک عوام اور پولیس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ نہ ہو تب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے دہشت گردی کے خاتمے میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ صرف پولیس فورسز محافظ نہیں بلکہ ہم سب کو ملک وقوم اور عوام کے جانوں کی حفاظت کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے.سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبداللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پولیس فورسز کو دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی نصیب کریں۔ اور اللہ تعالی پولیس فورسز کو ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے توفیق عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں