افغان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے نام پر افغانستان جانے والے مال بردار گاڑیوں سے دن دیہاڑے 12سو روپے فی ٹرک کارڈ کے مد میں وصول کرتا ہے

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
افغان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے نام پر افغانستان جانے والے مال بردار گاڑیوں سے دن دیہاڑے 12سو روپے فی ٹرک کارڈ کے مد میں وصول کرتا ہے جو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نا انصافی ہے
ایک افغانی ٹرانسپورٹرز جو افغان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر کے نام پر مال بردار گاڑی سے پشاور رینگ روڈ پر ہر گاڑی کو ایک کارڈ دیکر بارہ سو روپے لیتے ہیں کارڈ پر جو اپنے آپ کو صدر بتاتا ہے اپنا تصویر بھی لگا دیا ہے اور ساتھ گاڑی ڈرائیور کو بتاتا ہے کہ پشاور سے طورخم تک کوئی بھی آپکے سامنے کھڑا نہیں ہوگا خواں وہ پولیس ہو یا ملک کے دیگر ادارے اور نہ ہی گاڑیوں کی کسی قسم کی چیکنگ ہوگی.
ایک ٹرانسپورٹرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانی باشندہ جو اپنے آپ کو افغان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ میرے ساتھ کچھ خاص بندے گاڑیوں سے روپے وصولی کے اس دھندے میں شریک ہیں اور سرکار کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے کوئی بھی ادارہ یا ٹرانسپورٹرز ہمارے یونین کے 1200 روپے ٹوکن ختم نہیں کرسکتا کیونکہ خاص بندوں کو برابر حصہ ملتا ہے جس پر تمام اداروں سمیت خیبر پولیس نے خاموشی اختیار کی ہے لوکل ٹرانسپورٹرز اور طورخم ٹرانسپورٹرز یونین کے صدر عظیم اللہ شینواری کا موقف تھا کہ کارخانوں پاٹک سے طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹرز کی خدمت انکی ذمہ داری ہے اور ہمارا یونین باقاعدہ رجسٹرڈ ہے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نا انصافی انہیں ہرگز قابل قبول نہیں اگر کوئی مال بردار گاڑیوں سے غیرقانونی روپے وصول کرتا ہے تو اس کے خلاف کھڑے ہونگے اور ساتھ متعلقہ ادارے اس کے خلاف ایکشن لے اس حوالے سے افغان اونر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نور احمدزئی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں اپنا ٹرانسپورٹ یونین ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کیا ہے اور مختلف اداروں کو کاپیاں بھیج دی گئی ہے پہلے وہ کے پی کے ٹرانسپورٹ یونین کا رکن رہ چکا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی قانونی تنظیم فنڈز کے بغیر نہیں چل سکتا اس لئے ٹرانسپورٹرز خدمت کے لئے ہر گاڑی سے روپے لیتے ہیں اور باقاعدہ انکو رسید کارڈ کی شکل میں دیتے ہیں انہوں نے دوسرے تنظیموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ طورخم اور قبائلی علاقوں میں غیر قانونی روپے گاڑیوں سے لیتے ہیں
واضح رہے کہ محمد نور احمدزی سے گزشتہ ماہ افغانستان کے اپنے قونسلیٹ نے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں