ملازمین کی ڈائریکڑ ایچ ای سی وزرات تعلیم اور صدر مملکت سے تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کرنیکی اپیل۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کمپیس میں وزٹنگ فیکلٹی کی تنخواہیں پچھلے تین سال سے تاحال نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وزٹنگ فیکلٹی کی تنخواہیں پچھلے تین سال سے تاحال نہ مل سکی وزٹنگ فیکلٹی میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ، کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ، بزنس ڈیپارٹمنٹ کے وزٹر لیکچرار نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ گزشتہ تین سال سے یونیورسٹی میں لیکچررز کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال تنخواہیں نہیں دیں تا ہم وزٹنگ لیکچرار نے ڈائریکٹر ایچ ای سی وزرات تعلیم اور صدر مملکت سے اپیل کی کہ وہ تنخواہوں کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ وزٹنگ لیکچرار نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دیدیا۔ چیف جسٹس سے درخواست کی گئی کہ وہ وزٹنگ لیکچرار کے بنیادی حقوق بحال کروانے میں مدد کریں۔
