مورخہ 22 جولائی 2023 ( رپورٹ صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور بیگم نازیہ طارق وزیر نے پاکستان کے ھائی کمشنر معظم احمد خان اور بیگم لینا معظم کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا۔ جس میں قونصل جنرل طارق وزیر نے نارتھ ویسٹ کی کاروباری، سیاسی ، سماجی اور صحافی شخصیات کو مدعو کیا۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض قونصل جنرل نے نبھائے اور مہمانوں کو خوشآمدید کہا ۔ انھوں نے ہائی کمشنر کی 3 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزت مآب معظم احمد کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر نے اپنا عہدہ کوڈ کے دنوں میں سنبھالا اور اس مشکل وقت میں انھوں نے کمیونٹی کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔ لارڈ میئر یاسمین ڈار، ایم پی یاسمین قریشی ، لارڈ واجد ، لارڈ قربان ، ممبر پارلیمنٹ اینڈریو گراہم نے ہائی کمشنر کے کام کو سراہا اور کہا کہ آپ نے کمیونٹی کے لئے جو کام کیا اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستانی کمیونٹی آپ کو بہت مس کرے گی۔ سبکدوش ہونے والےہائی کمشنر معظم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا تو میرا ایجنڈا تھا کہ میں اپنی کمیونٹی کو کس طرح بہتر بنا سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ
کمیونٹی نے اس ملک اور کمیونٹی کو سب کچھ دیا پاکستان میں رمیٹنس ہو یا چاہے روشن ڈیجیٹل ہو آپ نے ہر صورت ملک کا ساتھ دیا۔ میرے ساتھیوں نے خاص طور پر طارق وزیر اور اینڈریو گراہم نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ لنڈن میں کوڈ کے دوران میری بہترین کارکردگی رہی ۔ ہائی کمیشن کھلا رہا میں نے اور میرے سٹاف نے ایک دن بھی گھر سے کام نہیں کیا ہم نےکوئین البتھ ، کنگ چارلس ۔تینوں وزیراعظموں کو وزٹ کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے دور میں پی آئی کی فلائٹ کے لئے اتنا کچھ نہ کر سکا مگر امید ہے کہ جلد ہی یورپ میں پی آئی کی فلائٹس شروع ہو جائیں گیئں ۔نوجوان نسل کے لئے ہم نے برٹش اور پاکستانی سٹوڈنٹس کے لئے یوتھ پوٹل بنایا پچھلے سالوں میں تقریبا 28 ہزار سٹوڈنٹس آئے اگر ہم پرٹش پاکستانی اور پاکستانی سٹوڈنٹس کو دیکھیں تو لاکھ سے زیادہ ہیں۔ پاکستان میں پولیٹیکل اور اکنامک کشیدگی چل رہی ہے وہ بھی جلد ٹھیک ہو جائے گی میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ سیاست کو یہاں نہ لے کر آئیں یہاں پر یہاں کی سیاست کافی ہے۔ یہاں ہمیں پاکستانی یا برٹش بن کر رہنا ہے۔
قونصل جنرل طارق وزیر نے ڈپٹی ھائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ تقریب کے آخر میں قونصل جنرل ، بیگم نازیہ طارق ، قونصلیٹ کے تمام ممبران اور مہمانوں کا دستخط شدہ مومنٹو اور پھول پیش کئے گئے ۔
