ساہیوال(چوہدری اصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا چک نمبر135/9Lکا دورہ، ذوالجناح کے روٹ کا جائزہ لیا، چیف آفیسر ضلع کونسل کو تمام روٹ فوری کلیئر کرنے کی ہدایت۔ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ ذوالجناح کے تمام روٹس کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل نواز احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے فتح شیر روڈ پر جاری ڈرین کی تعمیر کے کام کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مکینوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے فرنیچر بازار اور کربلا روڈ پر جاری پانی کے پائپ ڈالنے کے کام کو فوری مکمل کرنے اور دونوں سڑکوں کی مکمل بحالی کی ہدایت کی تاکہ عاشورہ کے جلوس کا تمام راستہ کلیئر ہو۔ سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ اب تک شہر میں پانی کے 28527 کنکشن گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ کل ہدف 43130 کنکشن کا ہے جسے ٹائم فریم میں ہی پورا کر لیا جائے گا۔
