توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل سینیٹ میں پیش۔

Spread the love

بل کا اطلاق صدر، وزیر اعظم، افواج اور عدلیہ کے ارکان پر بھی ہوگا۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل کا اطلاق سرکاری عہدیداران کے علاوہ وفد میں شامل نجی افراد پر بھی ہوگا جب کہ سرکاری عہدیدار میں متعلقہ شخص اور اہل خانہ بھی ہوں گے۔بل کا اطلاق صدر، وزیر اعظم، افواج،عدلیہ کے ارکان پر ہوگا جب کہ سرکاری عہدیدارن میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، گورنرز، پولیٹیکل سیکرٹری، معاون خصوصی اور دیگر وفاقی و صوبائی عہدیداران شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزرائے اعلیٰ، صوبائی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، معاون خصوصی، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اورلا افسران پر بھی بل کا اطلاق ہوگا۔بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل افراد حاصل تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے، توشہ خانہ قواعد کی خلاف ورزی اور معاونت کرنے والے کو تحفے کی مارکیٹ مالیت کے 5 گنا برابری کا جرمانہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں