آئسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کی جانب سے شہر کی مرکزی شاہراہ پر عارضی ٹرالی سیفٹی اقدامات نا ہونا انتہائی خطرناک ہے

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ، راشدخان)آئسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کی جانب سے شہر کی مرکزی شاہراہ پر عارضی ٹرالی سیفٹی اقدامات نا ہونے سے انتہائی خطرناک ہے۔۔محکمہ کے ذمہ داران کو آگاء کرنے کے باوجود دن سے ٹرالی کے گرد کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔۔مرکزی شاہراہ پر دن رات ہیوئ ٹریفک کا دباو ہوتا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل اسلام گنج کھیوڑہ کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جسکو مرمت کے لیے اتار کر اسکی جگہ ٹرالی پر فٹ ایک اور ٹراسفارمر لگا دیا گیا جس کے لگے رہینے کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔۔ یہ ٹرالی پر لگا ٹرانسفارمر سڑک کنارے اس پوزیشن میں ہے کہ ایک طرف فٹ پاتھ بند ہے دوسری طرف ہیوئ ٹریفک کی روانی میں خلل ہے۔۔اس پر مزید یہ کہ اس ٹرالی کو رات کے اندھیرے میں محفوظ کرنے کے لیے نا کوئی بیریگیشن کی گئی ہے نا کوئی ریفلکٹرز لگائے گئے ہیں جو محکمہ غلفت کا شاندار مظاہرہ ہے۔۔اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے محکمہ کو بذریعہ کال اگاء کیا گیا ہے لیکن روائتی بے حسی کے سبب تاحال کوئی انتظام نہیں ہوا۔۔۔اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تو قیامت صغری بپا ہوجائے گی کیونکہ ٹراسفارمر لائیو ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں