ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم اور انچارج پولیس چوکی ہڑپہ خلیل احمد کی انتھک محنت کے بعد نیو جالندھر سویٹ اینڈ بیکرز پر دوران ڈکیتی قتل کی واردات کے ملزمان گرفتار اہلیان علاقہ کا خراج تحسین
ملزمان پنجاب کے دیگر شہروں اور مختلف علاقوں میں وارداتوں میں مطلوب تھے جنہیں سی سی وی کیمروں کی فوٹیج پولیس مخبروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو استعمال کیے گئے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ملزمان کا جرم کرنے کا اعتراف
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق عید الضحیٰ کے دن نائی والا روڈ پر واقع نیو جالندھر سویٹ اینڈ سویٹ پر ڈکتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے مالک چوہدری کلیم شاہد کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی جان کی بازی ہار گیا اس افسوناک نے خبر جس نے علاقہ میں خوف وہراس کی فضاء قائم کردی امن وامان کی بحالی مقتول کو انصاف قانون کی بالادستی نامعلوم ملزمان کی گرفتاری جیسے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم اور انچارج پولیس چوکی ہڑپہ خلیل احمد نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزمان نے ناصرف دوران ڈکیتی قتل کی اس واردات کا اعتراف کیا بلکہ علاقہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا نیو جالندھر سویٹ اینڈ بیکرز پر ہونے والی اس افسوسناک واردات کے ملزمان کی گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم اور چوکی انچارج خلیل احمد کی کامیاب کاروائی کو خوب سراہا
