ضلعی انتظامیہ کا جوٹیال کھاری میں 120 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی

Spread the love

گلگت(پ ر) ضلعی انتظامیہ کا جوٹیال کھاری میں 120 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی، تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) عادل علی نے تحصیلدارہیڈ کوارٹرذوالفقار علی، فیلڈ ریونیو سٹاف میونسپل پولیس فورس اور جوٹیال تھانے کے پولیس جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون، قبضہ مافیا سے 120 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی، مافیا نے رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیف سیکریٹری کے نام 120 کنال سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے قبضہ کرنے کیلئے ناکام کوشش کی تھی جس پرریونیو فیلڈ سٹاف کے رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے تحصیلدار ہیڈ کواآرٹر ذوالفقار علی، ریونیو فیلڈ سٹاف، پولیس اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ذریعے بلیڈ ڈوزر کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرالی، تجاوازات کے خلاف کریک ڈاون کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عادل علی نے واضح کیاکہ سرکاری و نجی ملکیتی زمین کو غیر قانونی قبضے کی ہرگز اجازت نہی دی جائے گی، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری، نجی ملکیتی اراضی کی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، تاکہ قبضہ مافیا کو لگام دینے میں مدد مل سکے گی، انہوں نے قبضہ مافیا کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری و نجی وعوامی ملکیتی اراضی کو قبضہ کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے ڈپٹی کمشنر گلگت (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیلئے کاروائیاں جاری و ساری ہیں۔ بدھ کے روز کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں