آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ ہے کہ فیضان ستی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔مرکزی قیادت آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ
کوٹلی ستیاں(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق گزشتہ دنوں پنڈدادن خان / تھانہ للہ ٹاؤن کے ایریا جھیٹل کے قریب چار نامعلوم افراد خوشاب سے مرغ کی سپلائی لے کر آنے والی گاڑی کو جھیٹل کے قریب سڑک بلاک کر کے فیضان ستی سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا جبکہ دوسری گاڑی سے 15 ہزار روپے نقد چھین لیے اس واردات کے دوران فیضان ستی کو مذمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کر دیا ، فیضان ستی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن فیضان ستی جان کی بازی ہار گئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی مرکزی باڈی صوبہ پنجاب اور چیئرمین اسلام آباد ظفر سعید ستی نے آئی جی پنجاب سے آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے پلیٹ فورم سے مطالبہ کیا ہے کہ فیضان ستی شہید کیس میں پولیس سست روی کا شکار نہ ہو اور جلد از جلد فیضان ستی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے متعلقہ علاقہ کے سنئیر پولیس افسران اور ایس ایچ او تھانہ للہ کو احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں فیضان ستی شہید تحصیل کوٹلی ستیاں کے گاؤں درنئیاں کے رہائشی ہیں اور تھانہ للہ پنڈدادن خان کوٹلی ستیاں سے بہت دور ہے ان کے والدین اتنا طویل سفر طے نہیں کر سکتے تھانہ للہ پنڈدادن خان کے ایس ایچ او اور متعلقہ افسران کو ہدایات دی جائیں کہ وہ خود فیضان ستی کے لواحقین سے رابطہ کریں اور انکے والدین کو تفصیلات سے آگاہ کریں اور جلد از جلد فیضان ستی کے قاتلوں کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جاۓ اور دہشتگردی کے دفعات بھی شامل کیے جائیں۔
