
لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
لنڈی کوتل علاقہ کم شلمان میں سابق سینیٹر اور سجادہ نشین پیر حافظ عبدالمالک القادری اور جرگہ ممبران کی کوششوں سے دو فریقین حاجی حبیب اللہ شلمانی مرحوم، شاہ جی شلمانی و جملہ خاندان اور معراج الدین شینواری عرف (میرو) خوگہ خیل کے جملہ خاندان کے مابین دشمنی دوستی میں بدل گئی اور دونوں فریقین اپس میں بغلگیر ہو گئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے پر اتفاق کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ کم شلمان میں معراج الدین شینواری خوگاخیل اور حبیب اللہ شلمانی مرحوم اور شاہ جی شلمانی خاندان کے درمیان صلح تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر اور پیر حافظ عبدالمالک تھے جبکہ دیگر مشران میں ملک عبدالرازاق آفریدی، ملک اشرف آفریدی، ناظم اعلیٰ تنظیم اہلسنت والجماعت حاجی حکیم خان شینواری، ناظم جمرود اسلام الدین آفریدی، مولانا احسان اللہ جنیدی، مولانا شعیب قادری، مفتی عزت اللہ، ملک میر علی شاہ شلمانی، ملک اغاجان شلمانی، چیئرمین گل زادہ شلمانی، ملک طہماش شلمانی، ملک خلیفہ شلمانی، شلمان پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عدنان آفریدی کے علاوہ لنڈی کوتل جمرود ملاگوری شلمان کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی دونوں فریقین کے درمیان صلح تقریب سے مہمان خصوصی سابق سنیٹر پیر حافظ عبدالمالک القادری نے کہا کہ لنڈی کوتل کم شلمان حبیب اللہ مرحوم اور معراج الدین شینواری خاندان کے درمیان کچھ عرصہ پہلے ایک اتفاقی حادثہ پیش آیا تھا جس میں حاجی حبیب اللہ شلمانی جاں بحق ہوا جس کے باعث دونوں فریقین کافی رنج و غم میں مبتلا تھے لیکن جرگہ ممبران حاجی طفیل شینواری، حاجی خادم شینواری اور علاؤالدین شلمانی کے ہمراہ ملکر دن رات کوششوں اور مخلصانہ کردار ادا کرکے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرا دی انہوں نے علاقے کے عوام پر واضح کر دیا کہ آپس میں لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں اور اپس میں اتفاق اور اتحاد بھائی چارہ کے ذندگی گزارے صلح تقریب کے موقع پر حبیب اللہ شلمانی مرحوم کے بھائی شاہ جی شلمانی خاندان اور معراج الدین شینواری عرف میرو خوگا خیل خاندان کے مشران اپس میں بغلگیر ہو گئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے پر اتفاق کیا گیا . اہلیان لنڈی کوتل نے صلح رحمی کے اس اقدام کو سراہا اور جرگہ ممبران اور فریقین کو بڑے پن مظاہرے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ قبل تھانہ جمرود کے حدود میں بصیر شینواری اور حبیب اللہ شلمانی مرحوم کے مابین لین دین تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی اور اتفاقی گولی چلنے سے حبیب اللہ شلمانی خالق حقیقی سے جا ملے تھے
