واقعہ کربلا حق وصداقت کے لیے جینے ا ور مرنے کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنماو ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق وصداقت کے لیے جینے ا ور مرنے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین ؓنے ظلم واستبداد کے آگے مصلحت،مفادات کی بجائے عقیدے کی پختگی اورصبر واستقامت کی جو روشن مثال قائم کی وہ آج کائنات کے تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔محرم الحرام کامہہنہ ہمیں نواسہ رسولؐ،جگر گوشہ بتول اورفرزند شیرخدا امام علی مقام حضرت امام حسینؓ اورانکے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاددلاتاہے،آپ نے خا لصتاً اللہ کی خوشنودی اور دین اسلام کی سربلندی اور باطل قوتوں کے طمع ولالچ کے حربوں کو ٹھکراتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کردیں۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا ہمیں متحد ہونیکا درس دیتا ہے اور باطل کے سامنے پوری قوت سے ڈ ٹ جاناچاہیے،شہادتوں کی تاریخ اسلام کیدامن میں ایک فکری روشنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں