قرآن پاک کی بیحرمتی، سعودیہ کا ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج

Spread the love

توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب(نمائندہ عبدالمالک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت میں ڈینش ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا اور احتجاجی نوٹ حوالے کیا.سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک حکومت سے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے تھے۔قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں