ضلع بھر میں دس محرم الحرام یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

Spread the love

گلگت (پ۔ر) ضلع بھر میں دس محرم الحرام یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا،
ضلع بھر میں یوم عاشوراء 10 محرم الحرام فول پروف سکیورٹی میں مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن اختتام پذیر ہوئے۔ جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی اور ڈراون کیمروں کے ذریعے کیا اور ایس ایس گلگت سکیورٹی انتظامات کا خود نگرانی کرتے رہے سیف سٹی کنٹرول روم میں ڈی آئی جی گلگت ریجن فرمان علی، کمشنر گلگت ریجن نجیب اللہ ، ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ انتظامی آفیسران نے جلوسوں کی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے رہے ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ماتمی جلوس کے گزرگاہوں کی صفائی ستھرائی اور حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی اقدامات کرچکے تھے ، CCO ایم سی عابد علی میر، جی بی ویسٹ منجیمنٹ کمپنی کے DMOs کے نگرانی میں بلدیہ اور GB ڈبلیوایم سی کے سینیٹری سٹاف نے ہی صفائی آپریشنل پلان کو عاشورہ سے قبل مکمل کردیا۔تھا بعد ازاں مجسٹریٹس ، میونسپل پولیس فورس اور جی بی پولیس جوانوں پر مشتتمل ٹیم نے جلوس کے روڈ کے دونوں اطراف کے دکانوں ، ہوٹلوں، جنرل سٹوروں، باربر شاپس اور چھوٹے بڑے تجارتی مراکز کو ذریعے سربہہ مہر کردئے تھے تاکہ عاشورہ جلوس کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے ۔ علاوہ ازیں پولیس کے ساتھ ساتھ جی بی سکاؤٹس ،ایف سی ، رینجرز مقامی رضاکاروں اور دیگر انتظامی اداروں نے حفاظتی خدمات سر انجام دیئے ، ضلعی۔انتظامیہ کے جانب سے بہترین ورکنگ پلان پر کمشنر گلگت نجیب اللہ نے ڈپٹی کمشنر اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں