گلگت محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن طور پر انعقاد پذیر ہو گیا،گلگت کیپٹن (ر) عادل علی

Spread the love

گلگت (پ۔ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، میونسپل کارپوریشن اور GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفیسران اور سٹاف کے جانب سے بہترین کارکردگی کے باعث محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن طور پر انعقاد ممکن ہوا، متعلقہ اداروں نے انتہائی زمہ داری اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا، جس پر جنتا بھی تعریف کیا جائے کم ہے تمام ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے بقیہ دونوں عشرے بھی انتہائی پرامن طور پر محرم الحرام کے دیگر مجالس منعقد کرانے میں اپنا کردار اداکریں گے، انہوں نے کہاکہ چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدارہیڈ کوآرٹر ذوالفقار علی، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خا ن، نائب تحصیلداروں اختر حسین، شیر باز علی، کمال ناصر، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے DMOs،جوڈیشل کلرک شاہد منظور، میرجملہ، جمیل اختر، میونسپل پولیس کے جوانوں سمیت دیگر سٹاف کی جانب سے محرم ڈیوٹی کو انتہائی زمہداری کے ساتھ سرانجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے آئندہ بھی اپنی زمہ داری کو احسن انداز میں سر انجام دیں گے۔ واضح رہے مقامی انتظامیہ کے نگرانی میں سکیورٹی اداروں کی بہترین اقدامات پر گلگت سمیت پورے صوبے میں عاشورہ محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پزیر ہوا۔ جس کا تمام تر کریڈٹ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں